ننکانہ صاحب (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا نواحی قصبہ شاہکوٹ میںبابا نولکھ ہزاری کے عرس مبارک پر ریچھوں کو مختلف بازاروں میں گھما نے کا نوٹس لے لیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر 5 افراد کو ریچھوں سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا متعلقہ افراد اور ریچھوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے وائلڈ لائف کی ٹیم متعلقہ افراد اور ریچھوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرے گااورریچھوں کو لاہور چڑیا گھر میں شفٹ کیا جائے گا۔
ننکانہ :وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ‘ ریچھوں کو بازار میں گھمانے والے 5 افراد گرفتار
Mar 26, 2024