وزیرِ اعظم کاغزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کو خوش آئند قرار

Mar 26, 2024 | 11:22

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کو خوش آئند قرار دے دیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے.  غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہئیے. اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوئے.  غزہ میں اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جو انتہائی قابلِ مزمت ہے.  پاکستان اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی جون 1967 سے قبل سرحدوں کی بنیاد پر  فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا.

مزیدخبریں