یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے کہ میں اپنی بیٹی ادیرا کو بھائی یا بہن نہیں دے سکی : رانی مکھرجی

Mar 26, 2024 | 12:57

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ 7 سال کی کوشش کے بعد  دوسری بار حاملہ ہونا اور پھر اپنے بچے کو کھودینا کڑی آزمائش کا وقت تھا۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رانی مکھرجی نے اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ  ’میری بڑی بیٹی اب 8سال کی ہے، میں نے 7 سال تک دوسرے بچے کیلئے کوشش کی،  بیٹی کی پیدائش کے فوری بعد ہی دوسرے بچے کیلئے کوشش  کی تھی اور بلآخر میں حاملہ ہوگئی لیکن میں نے اپنا بچہ کھودیا، وہ وقت میرے لیے کڑی آزمائش کا وقت تھا‘۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اب میری عمر 46 سال ہے اور  یہ وہ عمر نہیں جہاں میں دوسرے بچے کیلئے سوچ سکوں، یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے کہ میں اپنی بیٹی ادیرا کو بھائی یا بہن نہیں دے سکی لیکن پھر میں سوچتی ہوں کہ ہمیں ان چیزوں پر شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارے پاس موجود ہیں، میرے لیے ادیرا ایک معجزہ ہے کیوں کہ دنیا میں ایسے بھی کئی لوگ ہیں جو ایک بچے کیلئے ترس رہے ہیں،  میرے لیے ادیرا ہی کافی ہے.واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹرادیتیا چوپڑا سے 2014 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں  دسمبر 2015 میں اپنی بیٹی ادیرا کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزیدخبریں