بھارتی فلم ساز کا انڈسٹری میں نئے آنے والے اداکاروں سے 10 منٹ کی ملاقات کے لیے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ

بھارتی فلم ساز انوراگ کیشپ نے انڈسٹری میں نئے آنے والے اداکاروں سے 10 سے 15 منٹ کی ملاقات کے لیے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔انوراگ کیشپ نے شوبز  میں آنے والے نئے اداکاروں سے ناراضگی کا اظہار انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ کسی نئے شخص سے بغیر معاوضے کے ملاقات نہیں کریں گے۔انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں نے نئے آنے والے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش میں بہت زیادہ وقت ضائع کردیا، اس لیے اب میں عام لوگوں سے ملاقات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کروں گا جو اپنے آپ کو قابل سمجھتے ہیں‘۔

ای پیپر دی نیشن