رواں ہفتے تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

27 مارچ اور 31 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 مارچ کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

بلوچستان میں27 مارچ سے 30 مارچ تک کوئٹہ، زیارت، چمن بارکھان، سیف اللّٰہ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ 27 مارچ سے یکم اپریل تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے، گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے

ای پیپر دی نیشن