پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک بن چکا ہے،خیبر پختونخوا میں بھی اپوزیشن سرپرائز دے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندے پارٹی سے نالاں ہیں، خیبر پختونخوا میں ایسی آوازیں آ رہی ہیں کہ جلد پریس کانفرنس ہو اور فارورڈ بلاک کا اعلان ہو۔
پیپلزپارٹی نے کبھی فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کی اور نہ ممبران توڑے۔ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے پارلیمنٹیرینز خفا ہیں۔سنی اتحاد کونسل آئین پامال کر رہی ہے۔سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اپنا آئینی کردارادا کریں۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ سنا ہے سینیٹ الیکشن میں پنجاب میں فاورڈصوبائی اسمبلی کے سپیکر اسمبلی آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف نہیں لے رہے۔عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے ان کے اراکین اسمبلی پریشان ہیں۔ فیصل کریم نے کہا کہ ہائیکوٹ نے کل کے پی اسمبلی کے سیکریٹری کو بلایا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سپیکر سے کہیں گے مہربانی کریں اور حلف لیں۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے بحران جاری ہے۔خیبرپختونخواہ کے سپیکر اسمبلی ریزرو سیٹوں پر حلف لینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر حلف لیا تو سینیٹ کی سیٹیں ہار جائیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، طلحہ محمود نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود کا پارلیمان کے اندر ایک اہم کردار رہا، انہوں نے ہمیشہ پارلیمان میں مثبت کردار پیش کیا۔نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا کیلئے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔ ٹھیک شخصیت کو ہی گورنر خیبر پختونخوا منتخب کریں گے۔