چودھری مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے چودھری مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف مونس الٰہی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردے کر مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

خیال رہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن