ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .سب سے زیادہ مجموعی ٹیکس دینے والوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کی پذیرائی کی جائے گی . وزیرِ اعظم شہباز شریف تقریباً 59 افراد کو ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈز دیں گے۔اس حوالے سے ایک فہرست جاری کر دی گئی ہے. جس میں انفرادی، اے او پیز اور کمپنیز میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والے 11 افراد جبکہ فہرست میں تمام ٹیکسوں میں سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے 11 ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ فہرست میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے 2 نئے ٹیکس دہندگان ، چھوٹی اور درمیانی نوعیت کی صنعتوں کے 3 ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں۔