چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ زلفی بخاری اور راجا ناصر عباس کے علاوہ تمام امیدوار کل کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ زلفی بخاری پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوئی، پنجاب سے زلفی بخاری اور راجا ناصر عباس کے علاوہ تمام امیدوار کل کاغذات واپس لے لیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب میں زلفی بخاری کا نام فائنل ہوا، کوئی اعتراض ہوا تو علامہ ناصر عباس امیدوار ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فیض الرحمان اور شفقت ایاز کا نام فائنل کیا گیا ہے، ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی کا نام فائنل ہوا ہے، نور الحق قادری کورنگ امیدوار ہوں گے۔