پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 380 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک اس اضافے کے ساتھ 65 ہزار 906 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 496 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 989 رہی۔
حصص بازار میں آج 30 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 265 ارب روپے ہے