پانچویںقومی ٹونٹی ٹونٹی کپ کے افتتاحی روز سیالکوٹ سٹالنز، فیصل آباد وولوز، لاہور لائنز، لاہور ایگلز اور پشاور پینتھرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک)پانچویںقومی ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی کپ کے افتتاحی روز سیالکوٹ سٹالنز ،فیصل آباد وولوز، لاہور لائنز، لاہور ایگلز اور پشاور پینتھرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پانچویں نیشنل ٹونٹی 20 ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سیالکوٹ سٹالنز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی زیبرا کی پوری ٹیم19.3 اوورز میں 133 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں سیالکوٹ نے عمران نذیرکے37بالوں پر68 کی بدولت مطلوبہ ہدف دو وکٹوں پر پورا کرلیا۔۔دوسرے میچ میں فیصل آباد ولوز نے کوئٹہ بیئر زکو 101رنزسے شکست دیدی۔ ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فیصل آباد ولوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں پر 218رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم مقررہ 20 میں 8 وکٹوں پر صرف 117 رنز بنا سکی۔ تیسرے میچ میں لاہور ایگلز نے ابیٹ آباد رائنز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میںابیٹ آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 137رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ جواب میں لاہور ایگلز نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں لاہور لائنز نے راولپنڈی ریمز کو8 وکٹوں سے شکست دی ،راولپنڈی ریمز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 135رنز بنائے۔ جواب میں لاہور لائنز نے مطلونہ ہدف14.5اوروں میں2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پشاور پینتھرز نے مقررہ20 اووروں میں 152 رنز بنا کر اسلام آباد لیپرڈز کو 153 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 17.4 اووروں میں محض چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن