اہلیت کیس: شریف برادران کی بحالی کے فیصلے پرمختلف طبقوں کا اظہار مسرت

لاہور (کامرس رپورٹر+ کلچرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک کی کاروباری برادری نے سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوارشریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی اہلیت بحال کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے کے صنعت و حرفت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کی ریجنل کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈر کے چیئرمین خواجہ خاور رشید، پنجاب انڈسٹریل ایشئن کے چیئرمین محمد علی میاں ، شیخوپورہ، چیمبر آف کامرس کے صدر ملک منظور، لاہور شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بٹ، انجمن تاجران پاکستان کے صدر حاجی مقصود بٹ، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببر، لاہور کے صدر اشرف بھٹی، لاہور کے چیئرمین خالد پرویز، قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر بابر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں سیاسی اتحکام پیدا ہوگا۔ جس کا براہ راست مثبت اثر کاروبار اور صنعت پر پڑے گا۔ ملک میں سرمایہ کاری کا عمل بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہے اس فیصلے سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن