لاہور ہائی کورٹ نے معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی درخواست پر آئی جی پنجاب کودس جون کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔

آج لاہور ہائیکورٹ میں معطل ڈی ایس پی عمران بابرجمیل کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ ان کیخلاف محکمانہ کارروائی غیرقانونی ہے جس میں بہت سے قانونی ضابطوں کو بالائے طاق رکھا گیا جبکہ اعلٰی افسران کیخلاف زبان کھولنے پرانہیں نشانہ بنایا گیا ۔ جس پر عدالت نے آج سماعت کے دوران آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگرکو دس جون کے لیے نوٹس جاری کردیا تاکہ وہ عدالت کو بتائیں کہ کس قانون کے تحت عمران بابرجمیل کے خلاف کارروائی کی گئی اور انہیں ڈی ایس پی کے عہدے سے معطل کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن