بھارت سمندری حدود کی خلاف ورزی پرحراست میں لیے گئے انیس ماہی گیروں کو آج پاکستان کے حوالے کررہا ہے ۔

May 26, 2010 | 15:08

سفیر یاؤ جنگ
یہ پاکستان ماہی گیر اپنی سزائیں پوری ہونے کے باوجود بھارتی جیلوں میں قید تھے ۔ بھارت ان قیدیوں کو واہگہ بارڈرکے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کرے گا ۔ اس کےعلاوہ بھارت اٹھائیس مئی کو مزید پچیس پاکستانی قیدیوں کو بھی رہا کر رہا ہے ۔ بھارت میں پاکستان کے ایک ہزار تریپن شہری مختلف جیلوں میں قید ہیں ۔ ان چوالیس قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارت میں پاکستان کے مزید ایک ہزار نو قیدی باقی رہ جائیں گے ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جو فہرست پاکستان کے حوالے کی گئی ہے اس کے مطابق بھارتی جیلوں میں اس وقت پاکستان کے صرف پانچ سوچھیاسی قیدی موجود ہیں ۔
مزیدخبریں