ذرائع کے مطابق آج امریکا کے نیو جرسی ائیر پورٹ پر لندن جانے والی ایک نجی ائیر لائنز کمپنی کی پرواز کو بم کی اطلاع کے بعد روک لیا گیا تھا ۔ اس پرواز میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھی سوار تھے ۔ بم کی اطلاع ملنے پرسابق صدر پرویز مشرف سمیت تمام مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا اورایف بی آئی اور ایئرپورٹ سکیورٹی حکام نے طیارے کی سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کی مدد سے طیارے کی تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس موقع پر مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتاربھی کرلیا ۔ مشتبہ شخص نے نیوجرسی سے لندن کا یک طرفہ ٹکٹ کیش میں خریدا تھا۔
اس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دیا گیا اورتمام مسافروں کو سفر کی اجازت دے دی گئی تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سابق صدر پرویز مشرف کو طیارے میں سوارہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد وہ واپس ہوٹل چلے گئے۔ نیوجرسی ایئرپورٹ کے واقعے کے بعد امریکہ بھر کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔