جشن آزادی کے سلسلے میں بیونس آئرس میں ہونے والی پروقار تقریب سے خطاب میں صدر کرسٹینا فرنیڈز نے ملوینا جزیرے پر ارجنٹائن کے حق کو درست قراردیتے ہوئے مطالبے کی مکمل کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ صدر کرسٹینا فرنیڈز نے دیگر پارلیمنٹیرینزکے ہمراہ جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات میں شرکت کی ۔ تقریب میں شریک ہزاروں افراد میزیکل پریڈ اور کاؤ بوائز کی پرفارمنس ،ارجنٹائن کا پرچم لیے سفید اینجل کی آمد اور دیگر پرفارمنسز سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اس موقع پرآتشبازی کا زبردست مظاہرہ بھی کیا گیا ۔