ان خیالات کا اظہارانہوں نے خانیوال اوروہاڑی میں لگائی جانے والی کھلی کچہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے وہاڑی میں کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات اور کرپشن کے الزامات پرڈی ایس پی صدر وہاڑی کو معطل کر کے آئی جی آفس لاہور رپورٹ کر نے کا حکم دیدیا۔ عوامی شکایات پرہی تھانہ دانیوال کے اے ایس آئی رانا محمد انور کولائن حاضرجبکہ کانسٹیبل محمد اجمل کا تبادلہ پنجاب کانسٹیبلری میں کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے خانیوال میں عوامی شکایات پرایس ایچ اوافضل کو بھی لائن حاضرکرنے کا حکم دیا۔ کھلی کچہریوں میں عوام نے اپنے مسائل بیان کئے۔ جن پرآئی جی نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پرآئی جی پنجاب نے شہداءکے ورثاء کوموقع پربھرتی کرنے کااعلان کیا۔ بعد میں آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام کے مسائل کوفوری حل کرنا ہے، اگرمعاشرے میں بسنے والے افراد جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تواس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ کھلی کچہریوں میں آرپی اوملتان عارف اکرام، ڈی پی او محمد کامران خان اورضلع بھرکے پولیس افسران موجود تھے۔