منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاوں کھیوہ کےایک گھرمیں خطرناک سانپ کی گھس گیا، اہل خانہ خوفزدہ ہوکربھاگ گئے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے آپریشن کرکے ساڑھے چارفٹ لمبا سانپ پکڑلیا۔

May 26, 2010 | 20:08

سفیر یاؤ جنگ
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں  کھیوہ میں واقع ایک مکان میں ایک خطرناک سانپ گھسنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورآپریشن کے بعد ساڑھے چارفٹ لمبے سانپ کو پکڑلیا۔ آپریشن کی نگرانی ریسکیوانچارج عمران خان نے کی جبکہ دیگرجوانوں میں افضل خان اورفیاض شامل ہیں ،عمران خان نے بتایا کہا یہ سانپ اتنا خطرناک ہے کہ اسکے کاٹنے سے انسان لمحوں میں ہلاک ہوجاتاہے، اس کا زہر انسان کے نظام تنفس کوروک دیتا ہے ۔ دماغ اور پھپھٹروں پر حملہ کرتا ہے اوراگر  مریض کو بروقت ویکسین نہ ملے تو اسکی موت واقع ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ منڈی بہاﺅالدین دو دریاﺅں کے درمیان واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں سانپ کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
مزیدخبریں