ملک میں گرمی بڑھنے کے باعث بجلی کی طلب اور پیداوار کے فرق میں بھی اضافہ ہوا ہے اور شارٹ فال پینتیس سو میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔  

وزارت پانی وبجلی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواربارہ ہزار پانچ سو پچیس میگاواٹ جبکہ طلب سولہ ہزار دو سوپانچ میگا واٹ تک ریکارڈ کی گئی۔ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار چھ سو اسی میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے بتایا کہ ہائیڈل سے چار ہزارآٹھ سو ستاسی میگاواٹ، تھرمل سے دوہزارتین سو چھبیس میگاواٹ، آئی پی پیز سے پانچ ہزار دو سو سات میگاواٹ اور رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو پانچ میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے مختلف شہروں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ سندھ کے علاقوں موہنجو داڑو، لاڑکانہ، نواب شاہ، جیکب آباد اور گردونواح میں قیامت خیز گرمی کے دوران درجہ حرارت پچاس ڈگری سنٹی گریڈ سے زائد ہوگیا ہے۔ موہنجوداڑو میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں کا درجہ حرارت تریپن ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ای پیپر دی نیشن