احمدآباد میں ہندو مسلم فسادات‘ 10 افراد زخمی

احمدآباد (ثناءنیوز) بھارت کی ریاست گجرات کے دارالحکومت کے شہر احمدآباد میں ہندو مسلم فساد کے دوران 10 افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق احمدآباد کے علاقے ناگوری واک میں ایک مسجد میں نماز ہو رہی تھی کہ اس موقع پر ہندو برادری کے لوگوں نے شادی کی تقریب میں تیز آواز میں موسیقی بجانا شروع کر دی۔ نمازیوں کے منع کرنے کے باوجود یہ سلسلہ جاری رہا جس کے بعد فریقین میں جھگڑا ہو گیا اور ایک دوسرے پر پتھراو کیا گیا جس میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...