مسلم لیگ نون کےقائد میاں نوازشریف نےکہا ہےکہ حکومت پی این ایس مہران بیس پرحملے کی تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ نون کےقائد کا کہنا تھا کہ حکومت ایبٹ آباد آپریشن کی طرح مہران ایئربیس حملےکی تحقیقات کیلئے بھی غیرجانبدارانہ کمیشن قائم کرے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ ايبٹ آباد ايشو پرکميشن کی تشکیل کیلئے مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری نثارکے خط کا حکومت نے ابھی تک کوئی جواب نہيں ديا۔ انہوں نے خود احتسابی کی ضروت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار داد پرعمل ہونا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں ملسم لیگ نون کے قائد نےکہا کہ پنجاب حکومت نے بیرونی امداد لینے سے انکارکر کے خود انحصاری کی طرف قدم بڑھاہا ہے، ان کا کہنا کہ بیرونی امداد زہرقاتل ہے اس پر انحصار فوراً ختم ہونا چاہيئے۔

ای پیپر دی نیشن