ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد نےکہا ہےکہ امریکی صدرباراک اوباما بہت جلد موجودہ اسلامی انقلاب کے نتیجے میں تاریخ کا سیاہ باب بن جائیں گے۔

May 26, 2011 | 09:13

سفیر یاؤ جنگ
ایرانی صدر احمدی نژاد نےایران کے شہرکوم میں لوہے کی فاؤنڈری کےافتتاح کے موقع پر صحافیوں اور قانون سازوں سےخطاب کے دوران امریکی صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ موجودہ امریکی صدرکو بھی تاریخ میں سابق امریکی صدرجارج ڈبلیوبش کی طرح برے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مغرب نے مشرق وسطیٰ کے معاملات میں مداخلت کر کے اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کی ہے۔ جو بہت جلد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بد ترین شکست سے دوچارکرے گا۔
مزیدخبریں