شارٹ فال میں کمی کےباوجود ملک کے بیشترعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہات میں دس سے بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے

پیپکو کے اعداد و شمار کےمطابق ملک بھر میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزارسات سو ستانوے اور طلب سولہ ہزار دو سو بتیس میگا واٹ ہے۔ جس کے بعد شارٹ فال دو ہزار چار سو پینتیس میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزاردو سو ساٹھ، تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو اکیاسی اورآئی پی پیز سے چھ ہزار پانچ سو ستاون میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ طلب اوررسد کے فرق میں تقریبا ڈھائی ہزار میگاواٹ کی کمی کے باوجود اکثرعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اورشہری علاقوں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہات میں دس گھنٹے سے ذائد بجلی بند کی جارہی ہے۔ بجلی کی بندش کے سبب شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اورمعاملات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ،ادھر کراچی میں کئی روز سے جاری بجلی کے بحران کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں سے پانی کی کمی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن