کراچی میں کٹی پہاڑی پربنائے جانے والے بے تکے سپیڈ بریکرز کے باعث گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کو جانے والے شارٹ کٹ راستے کٹی پہاڑی پرمتعدد وارداتیں ہورہی ہیں، پریشان شہری یہاں سے تیررفتاری کے ساتھ گاڑیاں گزارتے ہیں تاکہ وہ ڈکیتوں کی کارروائی سے بچ سکیں تاہم اس کوشش میں وہ اپنی گاڑی کا اچھا خاصا نقصان کروا بیٹھتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے یہاں پیڈ سٹرن برج تو بنادیا لیکن اس کے سپیڈ بریکرز کی معمول سے ہٹ کراونچائی شہریوں کے لئے درد سر بن چکی ہے۔
سپیڈ بریکرز کی وجہ سے کٹی پہاڑی کے علاقے سے گزرنے والی گاڑیوں کو مجبورا آہستہ ہونا پڑتا ہے جس کے باعث وارداتوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔
شہریوں کی بات اپنی جگہ لیکن حادثات اور پیدل چلنے والے لوگوں کے لئے بنائے گئے پیڈسٹرن برج کو سہولت کے لئے استعمال کرکے لوگ اپنی شکایات کا خود ہی ازالہ کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف پولیس نے بھی اپنی گاڑی یہاں کھڑی کر رکھی ہے، چاہے اس میں کوئی اہلکار ہویا نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن