کے ایس سی میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس آغازمیں ہی بارہ ہزاردوسو پچاس پوائنٹس تک جا پہنچا تاہم کاروبارکے اختتام پربینک الفلاح، عارف حبیب سیکیورٹیز اوراینگرو سمیت دیگرکمپنیوں کے شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کی تیزی کو محدود کردیا۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیس پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارایک سو اٹھانوے پوائنٹس پربند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم دس کروڑ شیئرز رہا، حجم کے اعتبار سے بینک آف پنجاب، جہانگیر صدیقی اور بائیکو پیٹرولیم کے شیئرز میں نمایاں سودے ہوئے۔ مارکیٹ میں تین سو ترپن کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے ایک سو چوراسی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوسری طرف لاہورسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی رہی اورایل ایس ای پچیس انڈیکس اکتیس پوائنٹس اضافے کے بعد تین ہزار تین سو پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پرایک سو اٹھارہ کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ سینتیس کمپنیوں کےَ حصص میں اضافہ اورچوبیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ستاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔