ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران نو کروڑبانوے لاکھ ڈالرزکے اضافے کے بعد ایک بار پھرسترہ ارب ڈالرزسے تجاوز کرگئے۔

May 26, 2011 | 14:06

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکیس مئی تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرسولہ ارب چھانوے کروڑ چھاسٹھ لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر سترہ ارب چھ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالرز کی سطح پرپہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران گیارہ کروڑ بتیس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے تاہم کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزرو ایک کروڑچالیس لاکھ ڈالرز کم ہوگئے ہیں۔ اکیس مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک مرکزی بینک کے ڈالر ڈیپازٹس تیرہ ارب چھاسٹھ کروڑچھانوے لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب انتالیس کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالرز تھے۔
مزیدخبریں