ایبٹ آباد‘ اسامہ کے مبینہ کمپا¶نڈ کے داخلی راستوں پر سکیورٹی میں اضافہ

ایبٹ آباد (نامہ نگار) ایبٹ آباد بلال ٹا¶ن اسامہ بن لادن کی مبینہ رہائش گاہ کو جانے والے داخلی راستوں پر گذشتہ دنوں سے زیادہ بدھ کے روز سکیورٹی تعینات کی گئی تھی‘ سکیورٹی عملہ میں اضافہ کیا ہوا ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسامہ بن لادن کے خلاف مبینہ آپریشن کو آج 23 دن سے زائد ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کی سکیورٹی میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور نہ ہی میڈیا کے نمائندوں کو اسامہ کے مبینہ کمپا¶نڈ تک جانے کی اجازت ہے۔ بدھ کے روز معمول سے ہٹ کر سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مقامی آبادی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مقامی لوگ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں‘ باہر نکلنے کی صورت میں شدید پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے مقامی لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اسامہ کمپا¶نڈ

ای پیپر دی نیشن