طرابلس (نیوز ایجنسیاں) نیٹو کے طیاروں نے قذافی کے کمپا¶نڈ سمیت طرابلس کے کئی علاقوں میں بمباری کی، مسجد بھی نشانہ بن گئی جبکہ 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ 10 منٹ میں 6 دھماکے ہوئے۔ ادھر روس نے کہا ہے لیبیا میں فوجی مداخلت سلامتی کونسل قرارداد کی خلاف ورزی ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم کیمرون نے کہا قذافی کو ہر قیمت پر جانا ہو گا۔