شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں پہلی مرتبہ ٹینک تعینات کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم کےمطابق شامی فورسز حمص شہرکے علاقے حولا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیںتاہم انہیں حکومت مخالف جنگجووٴں کی طرف سےشدید مزاحمت کا سامنا ہے۔فورسزکیجانب سےحولا پر شدید گولا باری کی جارہی ہےجس سےپچاس افراد ہلاک ہوئےہیںجن میں تیرہ بچے بھی شامل ہیں۔ ادھرشام کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپوں کے دوران بیس سے زائد افراد مارے گئے جن میں چار پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خلاف چودہ ماہ سے جاری تحریک کےدوران پہلی مرتبہ ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب میں ٹینک تعینات کردیئے گئے ہیں۔