امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن ترکی میں انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب اور ترک حکام کے ساتھ بات چیت کریں گی جس میں شام اور ایران کی صورتحال اور سکیورٹی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن آٹھ روزہ دورے کے دوران ڈنمارک،ناروے اور سوئیڈن جائیں گی جہاں ماحول سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔امریکی وزیر خارجہ کا اکتیس مئی کو شروع ہونے والا دورہ سات جون کو اختتام پزیر ہوگا۔