محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ،ہزارہ، راولپنڈی اور لاہور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز بھی بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی جبکہ باقی علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سےزیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت انچاس ڈگری رہا اس کے علاوہ ملتان میں بیالیس، اسلام آباد اور پشاور چھتیس،کوئٹہ تیس، کراچی پینتیس، گلگت چوبیس اورمری میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔