استنبول (نوائے وقت نیوز) ترکی کے صوبہ کیسری میں پینار بیس پولیس سٹیشن کے اندر ایک کار نے اچانک اندر گھسنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے کار میں موجود دو افراد کو روک کر ان سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم انہوں نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں 2 شخص ہلاک جبکہ متعدد بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔