نئی حکومت گھریلو صنعتوں کی بحالی کےلئے فوری اقدامات کرے: غلام سرور ملک

May 26, 2013

اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان کاٹیج انڈسٹری اینڈ سمال ٹریڈرز کے چیئرمین غلام سرور ملک نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نئی متوقع حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شعبہ کی ترقی کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے اور کاٹیج انڈسٹری کی مکمل اور جلد بحالی کےلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صنعتوں کی بحالی کےلئے جلد از جلد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ غلام سرور ملک نے میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کےلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بحران کے خاتمہ سے شعبہ میں نئی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ گھریلو صنعتوں کی بحالی کےلئے حکمت عملی مرتب کرنے کےلئے کمیٹی میں اعلیٰ حکومتی حکام کے ساتھ ساتھ شعبہ سے شراکت داروں کوبھی شامل کیا جائے تاکہ گھریلو صنعتوں کی بحالی کےلئے جامع اور قابل عمل حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

مزیدخبریں