نواز شریف انشااللہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے : میاں محمد اویس

لاہور (پ ر) نواز شریف لورز فلیمنگ روڈ لاہور کا اجلاس زیرقیادت میاں محمد اویس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اویس نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد سیاستدان ہیں جو ملک کو موجودہ مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا عذاب لوڈشیڈنگ کی شکل میں عوام پر مسلط ہے اس کے علاوہ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی، اور معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے ۔ میاں برادران کی سب سے پہلی ترجیح ہی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے عوام کو چھٹکارا دلانا ہے۔ اجلاس میں میاں محمد مشرف، میاں محمد راحیل، جمشید سلیم ، ملک جمشید، ملک ندیم، اسد، طاہر اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن