روم (این این آئی) اٹلی کے سابق وزیراعظم اور سنٹررائٹ کولیشن کے رہنما سلویو برلسکونی نے اتحادی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی کے دارلحکومت روم میں لوکل باڈیز کی انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں روم کے مئیر گینی المینو کے ہمراہ اٹلی کے تاریخی کلوسزییم کے مقام پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے برلسکونی نے کہاکہ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے اتحادی حکومت کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حمایت کا مقصد ملک میں جدید معاشی اصلاحات کا نفاذ ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے برلسکونی کے حق میں نعرے لگائے اور پارٹی جھنڈے لہرائے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کے حمایت یافتہ مئیر گینی المینو دوسری مدت کے لیے مئیر منتخب ہونے کے لیے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔
اٹلی: سابق وزیراعظم کا حکومت کی حمایت کا اعلان، مقصد جدید معاشی اصلاحات کا نفاذ ہے: برلسکونی
اٹلی: سابق وزیراعظم کا حکومت کی حمایت کا اعلان، مقصد جدید معاشی اصلاحات کا نفاذ ہے: برلسکونی
May 26, 2013