حافظ آباد: منہ مانگے کرایوں کی وصولی جاری‘ مسافروں کا شدید احتجاج

حافظ آباد: منہ مانگے کرایوں کی وصولی جاری‘ مسافروں کا شدید احتجاج

حافظ آباد (نوائے وقت نیوز) سی این جی کی بندش کی آڑ میں حافظ آباد اور لاہور کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کرنے شروع کر دئیے۔ مسافروں کے احتجاج پر ان سے توہین آمیز سلوک معمول بن گیا‘ عوامی و سماجی حلقوں نے ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ حافظ آباد سے لاہور براستہ موٹروے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے مسافروں سے 250 روپے تک کرایہ وصول کرنا شروع کر رکھا ہے۔ لیکن متعلقہ حکام نے صورتحال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ گاڑیوں کے مالکان سی این جی کی بندش کا واویلا کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور مقررہ یکطرفہ کرایہ 130 کی بجائے منہ مانگے کرائے وصول کرنے پر احتجاج کرنے والے مسافروں سے توہین آمیز سلوک کیا جا رہا ہے۔ حافظ آباد ووڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب جنرل سیکرٹری فاروق احمد‘ سماجی کارکن عثمان منظور رندھاوا‘ شیخ ثاقب عبدالستار و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حافظ آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈوں پر کرائے نامے آویزاں کرائے جائیں اور زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...