کھٹمنڈو(آئی پی این )کٹھمنڈو میں تیسری بڑی بلند چوٹی سر کرتے ہوئے 5 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کی ہلاکت خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہ پیمائی سے متعلق نیپالی محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ پانچوں کوہ پیما 8586 میٹر بلند کنچن چنگا چوٹی سر کرتے ہوئے خراب موسم کے باعث لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والے دو کوہ پیماﺅں کا تعلق نیپال ،دو کا ہنگری اور ایک کا کوریا سے ہے جو مبینہ طور پر 25900 فٹ کی بلندی سے پھسل کر لاپتہ ہوئے ہیں اور تمام کوہ پیماں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔