حامد کرزئی نے ہتھیار مانگ کر بھارت کو مخمصے میں ڈال دیا : بھارتی میڈیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے ہتھیا ر مانگ کر بھارت کو مخمصے میں ڈال دیا۔ پاکستان میں افعانستان کے حوالے سے بھارت کے طرزِعمل پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ افغانستان کے قریبی تعلقات کو تشویش سے دیکھ رہا ہے اور خود کو دو حلیف ملکوں کے درمیان گھرا ہوا محسوس کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق افغانستان کو اسلحہ کے نظاموں کی ضرورت ہے اور کوئی بھی افغانستان کو ان نظاموں سے لیس کرنے کےلئے تیار نہیں ہے۔ تاہم اگر بھارت ایسا کرتا ہے تو اسے خطے میں اور بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ہاں پیدا ہونے والے رد عمل کا سامنا کرنے کےلئے بھی تیار رہنا ہو گا۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ آیا افغانستان کے ساتھ گہری دوستی ایسے کسی بھارتی اقدام کا جواز بنتی ہے۔ افغان امور کے ماہر قمر آغا کے خیال میں بھارت کو مشکل فیصلے کا سامنا ہے۔ بھارت کو اندازہ ہے کہ پورے خطے میں افغانستان کا موضوع کتنا حساس ہے اسی لئے وہ کبھی بھی فوجی اعتبار سے وہاں سرگرم نہیں ہوا اور اس نے اپنی کوششوں کو سکیورٹی فورسز کی تربیت اور تعمیر نو کے منصوبوں تک ہی محدود رکھا۔ ان حالات میں بھارت نے افغانستان کی درخواست پر سوچنے کےلئے مہلت مانگ لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...