مقدمات کی سماعت ، ایک لارجر سمیت 5 بنچ تشکیل دے دیئے گئے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت( سپریم کورٹ میں 27 سے 31 مئی تک مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے ایک لاجر بنچ سمیت 5 بنچز تشکیل دے دیئے گے ہیں۔ بنچ نمبر ایک چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل ہے۔ پانچ رکنی لاجر بنچ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم کےا گےا ہے۔ لاجر بنچ کے بعد بنچ نمبر دو جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس محمداطہر سعید پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر تین جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر چار جسٹس انوار ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس امیر حانی مسلم پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن