ماسکو (ثناءنیوز+ اے ایف پی+ بی بی سی)روس کے علاقے داغستان کے دارالحکومت میں خاتون کے خود کش حملے میں 18افراد زخمی ہو ئے ہیں جن میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔داغستان کے دارالحکومت مکہاچکلہ میں ایک خاتون حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا دیا۔اس واقعے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے۔دو پولیس اہلکاروں اور دو عام شہریوں کے حالت نازک ہے۔یہ واقع وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب پیش آیا۔حالیہ برسوں میں روس میں خواتین نے خود کش حملے کیے ہیں۔ ان خواتین خود کش بمباروں کو ’بلیک وئڈو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ خواتین بمبار ان مسلمان مزاحمت کاروں کی بیوائیں ہیں جن کو شمالی کوقاف کے علاقے میں روسی سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز خود کش حملہ کرنے والے خاتون کا نام مدینہ ایلیویا بتایا جا رہا ہے۔ روسی ٹیلی ویڑن کے مطابق ان کے تین شوہر روسی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔