سرایوو(آن لائن)بوسنیا ہر زو گووینا کی خود مختار مسلم کروآٹ فیڈریشن کے صدر زِوکو ب±ودیمیر کو آئینی عدالت کے حکم پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ مہینے بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ب±ودیمیر اور 19 دیگر سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری اپریل کے آخر میں ایک اینٹی کرپشن مہم کے دوران عمل میں آئی تھی۔ بدعنوانی کے خلاف یہ مہم دو عشروں سے بھی زائد عرصہ قبل بوسنیا کی آزادی کے بعد سے وہاں اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کی کرپشن کے خلاف سب سے بڑی مہم تھی۔ ب±ودیمیر اور دیگر ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے رشوت لے کر کئی سزا یافتہ مجرموں کے لیے سرکاری معافی کا انتظام کیا تھا۔