ایل جی نے عالمی سطح پر ٹی وی سنٹرک کلاﺅڈ سروس شروع کردی

لاہور (پ ر) امریکہ، جنوبی کوریا اور روس میں اپنی کلاﺅڈ سروس کے آغاز کے بعد اب ایل جی الیکٹرونکس اپنی ٹی وی سنٹرک سروس کو رواں ماہ کے آخر تک مشرق وسطی، یورپ، ایشیا، وسطی ایشیا سمیت 40سے زائد ممالک میں پیش کریگا۔ ایل جی کلاﺅڈ سے تفریحی مواد کو جمع کرنے کے لئے ایک آسان جگہ بھی فراہم کی گئی جو خود کار طریقے سے پرسنل کمپوٹرز، اسمارٹ فونز اور ٹی وی کے درمیان سنکرونائز ہو سکتی ہیں۔ ایل جی الیکڑونکس خلیج کے صدر کے ڈبلیو کم نے کہا ”ایل جی کلاﺅڈ تفریحی مواد کو ڈیوائسز میں داﺅن لوڈ کرنے یا مینویلی ٹرانسفر کرنے میں صرف ہونے والے وقت کے ضیاع کو ختم کر دیتا ہے۔ ایک جی کلاﺅڈ اپلی کیشن ان ویڈیوز، تصاویر اور موسیقی تک رسائی فراہم کرتا ہے جو صارف کے اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ ایک تیزترین سیٹ اپ پروسیس کے بعد، صارف اب 5GB تک کے فری مواد کی اپنے سینما 3D اسمارٹ ٹی وی پر براہ راست اسٹریم شروع کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن