کراچی(کامرس رپورٹر)ایف بی آر کے دباﺅ پر سگریٹ تیارکرنے‘مشروبات تیارکرنے اوردیگر نے زائد سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ کے بعد قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں اوسط درجہ اور کم قیمت کی سگریٹ کے پیکٹ پر5 روپے اوراعلیٰ معیار اورزیادہ قیمت کی سگریٹ کے پیکٹ پر10روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح خوردنی تیل اورگھی کی بھی بلیک مارکیٹنگ شروع کردی گئی ہے ‘ اور15روپے فی کلو اضافہ کیاگیا ہے۔ دوسری طرف ذخیرہ اندوزوں نے شکر کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک ٹیکسز‘ڈیوٹیز میں اضافہ کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔
ایف بی آر کا دباﺅ‘ مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ
May 26, 2013