سوات (اے پی پی) پشتوکے معروف اداکار بدرمنیر مرحوم کے لئے اعلان کردہ صدارتی ایوارڈآل پاکستا ن بدرمنیر فیڈریشن کے بانی ومرکزی چیئرمین شیرین زادہ بدر نے وصول کرلیا۔ تقریب ایوان صدراسلام آبادمیں تقریب منعقدہوئی‘شیرین زادہ بدرنے بدرمنیر مرحوم کے فرزند عقل منیر اورعمران منیر کی موجودگی میںایوارڈوصول کیا۔ ایوارڈکا 2008ءمیں اعلان کیاگیا تھا لیکن زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہیں کی اور ان کی وفات کے پانچ سال بعد بالاخر ان کے لئے اعلان کردہ ایوار دیدیا گیا ۔