سنگاپور (این این آئی) سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے گلوکاروں کا عالمی میلہ سنگاپور میں شروع ہو گیا ہے۔سنگاپور میں اس منفرد موسیقی میلے میں وہی گلوکار آئے ہیں،جنہیں یوٹیوب پر شہرت ملی۔ان میں گینگنم ڈانس سٹائل والے کورین گلوکار سائی،کینیڈا کی کارلی جیسپن اور امریکی بینڈ ایروسمتھ بھی شامل ہیں۔