لاہور (این این آئی) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں اداکاروں کےلئے کوئی اکیڈمی نہیں ہے اور اسی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا آج جو اداکار اداکاری کر رہے ہیں وہ ایک دوسرے کو دیکھ کر کام کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے شوبز کی دنیا میں اپنے سینئر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کو فرو غ دینے کے لئے حکومت کو سرکاری سرپرستی میں اداکاری کی اکیڈمی بنانی چاہئے۔