اسلام آباد (اے پی پی) 45 ویں نیشنل مینز اور ویمنز اتھیلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مردوں کی تین ہزار رمیٹر کاوٹوں والی دوڑ میں آرمی کے محمد نواز نے پہلی ، ائیرفورس کے وقاص منشاءنے دوسری جبکہ آرمی کے فیصل سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے ہیمرتھرو کے مقابلوں میں واپڈا کے اظہر عباس نے پہلی، آرمی کے محمد شکیل نے دوسری جبکہ آرمی ہی کے شاہد حمید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے پول والٹ کے مقابلوں میں آرمی کے ریحان انجم نے پہلی، آرمی ہی کے محمد جعفر نے دوسری جبکہ واپڈا کے محمد اسماعیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے ڈیسک تھرو کے مقابلوں میں آرمی کے بشارت علی نے پہلی ، واپڈا کے علی مہتاب نے دوسری جبکہ آرمی کے محمد شمشاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کی 1500 میٹر دوڑ میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے پہلی، واپڈا ہی کی ثمابیہ نے دوسری جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی الماس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے ہیمر تھرو کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی نازیہ کوثر نے پہلی، پاکستان ریلویز کی عابدہ نے دوسری، پاکستان آرمی کی کوسن طاہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کے لونگ جمپ کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کی مریم بابر نے پہلی، ہائرایجوکیشن کمیشن کی نگت نے دوسری جبکہ پاکستان واپڈ اکی نادیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کی 100 میٹر کی رکاوٹی دوڑ میں پاکستان ایئرفورس کے محسن علی نے پہلی، پاکستان آرمی کے محمد رضوان نے دوسری جبکہ پاکستان واپڈا کے محمد نواز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے 800 میٹر دوڑ میں پاکستان آرمی کے عبدالوحید نے پہلی، پاکستان ایئرفورس کے مصطفی نے دوسری جبکہ پاکستان آرمی کے ذکاءاللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مردوں کے 400 میٹر رکاوٹی دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے نوکر حسین اور محبوب علی اور غلام دستگیر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب (آج) اتوار کو ہوگی۔