لاہور (اے پی پی) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران انڈر 15 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا فاروق نے بتایا کہ پنجاب کے 9 زون ہیں اور ہر زون سے دو دو کھلاڑیوں کو پنجاب سکواش کمپلیکس لاہور میں لگائے جانے والے ایک ماہ کے کیمپ میں شرکت کےلئے مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ کے انعقاد سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہر ہفتے سکواش لیگ کا انعقاد کیا جا تا ہے۔
پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کا جونیئرز کھلاڑیوں کیلئے تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ
May 26, 2013