لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چودھری ذکا اشرف نے پی سی بی جنرل باڈی اجلاس کے باعث آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے بھارت جانے سے معذرت کر لی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دیگر بورڈ سربراہوں کے ساتھ چیئرمین ذکاءاشرف کوکولکتہ میں کھیلاجانے والا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی مگرپی سی بی چیئرمین نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی ہے۔ پی سی بی جنرل باڈی کا اجاس 29 مئی کوہونا ہے جس میں نو منتخب چیئرمین اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اس وقت ان کی ساری توجہ اس اجلاس پر ہے جس بنا پر انہوں نے بھارت سے معذرت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ذکاءاشرف اسد روف کو آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی سے علیحدہ کئے جانے کے بارے میں بھی پریشان ہیں ا ور وہ بھارتی میڈیا کا سا منا نہیں کرنا چاہتے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا کہ اسد رو¿ف کو چیمپینز ٹرافی کے پینل سے الگ کردیا گیا ہے لیکن اسد رو¿ف کے بارے میں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اب تک ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔