دوحہ(سپورٹس ڈیسک )سکس ریڈ ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔قطرکے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے ابتدائی روز گرین شرٹس کا آغازفاتحانہ رہا۔ عالمی چیمپیئن محمد آصف نے اردن کے خالد القریشی کو ایک کے مقابلے میں پانچ فریم سے آوٹ کلاس کیا۔ آصف نے اپنے تجربے کی بدولت مہارت سے کھیلتے ہوئے مخالف کیوسٹ کوجم کرکھیلنے نہ دیا اور پورے میچ پر چھائے رہے۔ دوسرے میچ میں محمد سجاد نے متحدہ عرب امارات کے محد شہاب کو پانچ ایک فریم سے شکست دی۔ چیمپیئن شپ میں سجاد اپنا اگلا میچ بھارت کے لکشمن روات کے خلاف کھیلیں گے جبکہ محمد آصف کا مقابلہ عراق کے علی جلیل علی سے ہوگا۔
سکس ریڈ ایشین سنوکر چیمپئن شپ‘ پاکستانی کھلاڑیوں کی پہلے میچ میں کامیابی
May 26, 2013